the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال نوجوانوں اور بچوں کے جگر میں چربی کے اضافے کی وجہ بن سکتا ہے جسے 'نان الکحل فیٹی لیور ڈیزیز'(این اے ایف ایل ڈی) کہا جاتا ہے یعنی جگر پر چربی کی ایسی زیادتی جو شراب نوشی کے بغیر وجود میں آئی ہو۔
اٹلی کے بیمبینو گیسو اسپتال کے سینیئر سائنسدان اور ان کے ساتھیوں نے حال ہی میں اپنی تحقیق ایک جرنل 'ہیماٹولوجی' میں شائع کرائی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشہ استعمال جگر پر لحمیات اور چربی میں اضافہ کرتا ہے اس سے سوزش اور جگر کا سرطان بھی ہوسکتا ہے۔



Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ماہرین نے مزید خبردار کیا کہ اگر موٹاپے کے شکار بچے کولڈ ڈرنک کا اندھا دھند استعمال کرنے لگیں تو یہ مسئلہ مزید گھمبیر ہوسکتا ہے۔ مغربی ممالک میں قریباً 10 فیصد بچوں کا وزن زیادہ ہے اور ان میں سے 38 فیصد بچے جگر کے کسی نہ کسی عارضے کے شکار ہیں۔

اس سے پہلے ماہرین نے کہا تھا کہ سافٹ ڈرنکس میں موجود شکر، فرکٹوز کی زیادتی خون میں یورک ایسڈ کو بڑھاتی ہے اور این اے ایف ایل ڈی کے مریضوں میں بھی یورک ایسڈ اور فرکٹوز کی زیادتی دیکھی گئی ہے۔ ماہرین نے 271 موٹے بچوں کا مطالعہ کیا تو 90 فیصد بچوں نے کہا کہ وہ ہفتے میں کم ازکم ایک مرتبہ سافٹ ڈرنکس پیتے ہیں، 95 فیصد بچوں اور نوعمر لڑکے لڑکیوں نے بتایا کہ وہ روزانہ پیزا، نمکین فاسٹ فوڈ اور چپس وغیرہ بھی کھاتے ہیں، یہ اشیا سافٹ ڈرنکس کے ساتھ مل کر مزید نقصان پہنچاتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.